Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

ہے۔

4)  سب سے بڑھ کرقناعت کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔فرمانِ مُصْطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:اُس  شخص کے لیے خوشخبری ہے،جو اسلام کی ہدایت پائے او راس کی روزی بقدرِضرورت ہواوروہ اس پر قناعت کرے۔( ترمذی، کتاب الزھد،باب ماجاء فی الکفاف والصبر علیہ،۴/۱۵۶ ، حدیث: ۲۳۵۵)  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج ہم قناعت سےبہت دور ہوتی  جارہی ہیں، شایداسی لئے تنگیِ رزق کی شکایت بہت عام ہے، اسی طرح معاشرے میں رشوت، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کا بڑھتاہوا رجحان بھی قناعت سے دوری کی چغلی کھا رہا ہے۔غربت، افلاس اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کے واقعات کی وجہ سے ہمارا معاشرہ آئے دن اخبارات کی زینت بنتا ہے،معاشرے کی اس بدترین صورت کی بہت بڑی وجہ قناعت کوعملاً نہ اپنانا بھی ہے۔اس لئے قناعت کو اپنا شیوہ بنا ئیے، ایسا کرنے سے سکون  و اطمینان کے ساتھ سعادت مندی آپ کااستقبال کرے گی۔ کیونکہ قناعت تنگدستی  کی حالت میں خود کو سنبھالے رکھنے کا بہترین سہارا ہے۔ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ گھر درس ‘‘

پیاری پیاری اسلامی بہنو!قناعت کی دولت پانےاور دیگر نیک کاموں پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی  حلقے کے8 مدنی کاموں میں اپنا حصہ ملائیے،ذیلی حلقےکے8 مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام” گھر درس“بھی