Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

دنیا کی پیاری چیز لے لوں پھر وہ صبرکرے تو اس کی جزا جنّت کے سوا کچھ نہیں۔ (بخاری،کتاب الرقاق ،باب العمل الذی یبتغی بہ وجہ اللہ ، ۴/۲۲۵، حدیث:۶۴۲۴)

2)  جس نے مصیبت پر صَبْر کیا یہاں تک کہ اس (مصیبت ) کو اچّھے صَبْر کے ساتھ لوٹا دیا اللہ پاک اس کے لئے تین سو دَرَ جات لکھے گا ،ہر ایک دَرَجہ کے درمیان زمین وآسمان کا فاصِلہ ہو گا ۔ ( اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ،ص۳۱۷ حدیث: ۵۱۳۷)

پیاری پیاری اسلامی بہنو!صبر کی عادت بنانےکے لیے ضروری ہے کہ غصے کی عادت کو ختم کیا جائے۔ غصہ ہی وہ مرض ہے جو ہمیں صبر اور اس کے اجر سے محروم کر دیتا ہے۔ اس لیے اگر کوئی بات ہمیں بری لگے یا ہماری طبیعت کے خلاف کوئی کام ہو جائے تو غصے میں آنے یا انتقامی کاروائی کا سوچنے کے بجائے مدنی انعام نمبر 23 پر عمل کرتے ہوئے شیطان کے وار کو ناکام بنانے کا ذہن بنائیے۔ آیئے! مدنی انعام نمبر 23 سنئے اور عمل کی نیت کیجئے ۔

چنانچہ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مدنی انعام نمبر23میں فرماتے ہیں:کیا آج آپ نے(گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آ جانے کی صورت میں چُپ سادھ کر غصّہ کا علاج فرمایا یا بول پڑیں ؟نیز دَرگُزر سے کا م لیا یا اِنتقام(یعنی بدلہ لینے)کا موقع ڈھونڈتی  رہیں ؟

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دوسری وجہ ”معاشی پریشانیاں“

پیاری پیاری اسلامی بہنو! خود کشی کی طرف لے جانے والے کئی اسباب میں سے دوسرا بنیادی سبب معاشی پریشانیاں ہیں،   بے رُوز گاری یاقرضداری سے تنگ آ کر بھی بعض لوگ خود کُشی کی راہ