Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

واَخلاقی قدریں پامال ہوگئیں ، علمِ دین سے دُوری اور سنّت کے مطابِق اَخلاقی تربیت نہ ہونے کی نُحُوست کے باعث گھر کے اکثر افراد ایک دوسرے سے نفر ت کرنے لگے ہیں۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کبھی بیوی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی شوہر،کبھی بیٹی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی بیٹا، یوں ہی کبھی ماں توکبھی باپ ۔ گھریلو مسائل کا ایک حل گھروں کے اندر مکتبۃ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ مَدَنی مذاکَرہ یا سنّتوں بھرا بیان دیکھنااور فیضا نِ سنّت کا گھر میں روزانہ درس جاری کرنااور اپنے گھر میں دعو تِ اسلامی کامَد َنی ماحول قائم کرنا بھی ہے۔ جس گھر کا ہر فرد نَمازی اور سنّتوں کا عادی ہو گا ایسے گھرانوں سے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کوکبھی بھی خودکُشی کی منحوس خبرسُننے کو نہیں ملےگی۔ یہ آفت بے نَمازیوں، فیشن پرستوں ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں، گانے باجے سننے والوں، صِرف دُنیوی تعلیم کو سب کچھ سمجھنے والوں اور بے عملی کی زندگی گزارنے والوں کاحصّہ ہے ۔ یقین مانیے اگر ہر مسلمان دعوتِ اسلامی والا بن جائے تو اللہ پاک  اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے فضل و کرم سے مسلمانوں سے خودکُشی کی نُحُوست کا جڑ سے خاتِمہ ہو جائے۔(خود کشی کا علاج، ص۵۹ تا ۶۲ملخصاً)

مجلسِ  حج و عمرہ 

پیاری پیاری اسلامی بہنو! مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ”خود کشی کا علاج“ کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے رہیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اِسْلامی کم و بیش105شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی میں سے ایک’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘بھی ہے۔اس مجلس میں شامل تَرْبِیَت  یافتہ مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ  بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی تَرْبِيَت