Book Name:Muashry Ki Islaah

رمضان کا فرض روزہ جان بوجھ کرچھوڑ دیناکوئی گناہ نہیں؟ کیا جھوٹ بولنا کوئی بُرائی نہیں ؟ کیا ملاوٹ کرنا گناہ نہیں ؟ کیا وعدہ خلافی بُری شے نہیں ؟ کیا فلمیں ڈرامے دیکھنا ناجائز نہیں ؟ کیا گانے باجے سننا دیکھنا ممنوع نہیں ؟ کیا بے پردگی گناہ نہیں ؟جی ہاں! یہ سب بھی بُرائیاں ہی ہیں، یہ سب بھی مُعاشرے کو تباہ کرنے والے کام ہیں لیکن انہیں ایک  تعداد  بُرا کہنےاور بُراسمجھنے کو تیار نہیں ہے۔ اگر بُرا کہہ بھی لیں، مگر اس سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے۔اسی طرح بعض بُرائیاں  ایسی مُہْلِک(یعنی ہلاک کرنے والی) ہوتی ہیں کہ مُعاشرہ(Sociaty) ان کی وجہ سے تباہی کے سمندر کی گہرائی میں گِرتا چلا جاتا ہے، مگر  شایدہمیں ان بُرائیوں کی پہچان تک نہیں ہوتی۔ ان برائیوں میں دوسروں کے حقوق ادا نہ کرنا بھی ہے۔ غور کیجئے!کیاہمیں لوگوں کے حقوق سے متعلق علم ہے؟ کیاہم ماں باپ کے حقوق کی معلومات رکھتے ہیں؟ اولاد کے وہ حقوق جوماں باپ پر لازم ہوتے ہیں،کیا ہمیں معلوم ہیں؟  ساس بہو کے  مسائل تو گھر گھر میں ہم سُنتے ہیں، مگر کیا ہم نے غور کیا کہ ہمیں غیبت، چُغلی، شُماتت ، بدگمانی و بدگوئی کا مطلب بھی معلوم ہے؟ جب ہم خودپر لازم ضروری علوم سے ہی دُور ہوں گے تو ان بُرائیوں سے کیسے بچیں گے؟آئیے اللہ پاک کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں:

ہماری بگڑی ہوئی عادتیں نکل جائیں                          ملے گناہوں کے اَمراض سے شِفا یاربّ!

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۷۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بُرائیانفرادی ہو یا اجتماعی، ہر سطح پر کی جانے والی بُرائی مُعاشرے میں بِگاڑ پیداکرتی ہے۔ مُعاشرے کی اصلاح کےلیے ضروری ہے کہ ہر فرد یہ عہد