Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

تصویری خاکے بھی بنائے گئے ہیں تا کہ بچّوں کوپڑھنے میں دِلچسپی ہو،بچّوں کی یہ کہانیاں ہدیۃً طلب کیجئے ان رسائل کے نام یہ ہیں (1) نور والا چہرہ (2) فرعون کا خواب (3) بیٹا ہو تو ایسا (4)جُھوٹا چور (5)دُودھ پیتا مدنی مُنّا

”نور والا چہرہ“ یہ رسالہ پڑھیں گی  یا بچّوں کو پڑھائیں یا سنائیں گی  تو اِنْ شَآءَ اللہ دل میں پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے بچپن شریف کے واقعات سُن کرآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت بڑھے گی اور ویڈیو گیمز کے دِینی اور دُنیوی نُقصانات سے بھی آگاہی ہو گی۔

”فرعون کا خواب“ یہ رسالہ پڑھیں یا بچّوں کو پڑھائیں یا سنائیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ حضرتِ سَیِّدُنا موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام کی شان و عظمت سے آگاہی ہوگی اور کولڈ ڈرنکس(Cold  Drinks) کے نُقصانات کے بارے میں بھی بہت فائدے والی معلومات حاصل ہوں گی۔

”بیٹا ہو تو ایسا“ یہ رسالہ پڑھیں یا بچّوں کو پڑھائیں یا سنائیں گی  تو اِنْ شَآءَ اللہپتا چلے گا کہ حضرتِ سیدنا اسماعیل  عَلَیْہِ السَّلَام نے کس طرح اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کِیا اور پھر کس طرح جنّتی مینڈھا آپ عَلَیْہِ السَّلَام کیلئے،اللہ پاک نے بھیجا، حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے خُصُوصی فضائل بھی معلوم ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹافیاں، چاکلیٹس اور رنگ برنگی کَھٹ مِٹّھی گولیاں کھانے کے نُقصانات سے بھی آگاہی ہوگی۔

      ”جُھوٹا چور“یہ رسالہ پڑھیں گی یا بچّوں کو پڑھائیں یا سنائیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہآپ کو بھی اور بچّوں کو بھی جُھوٹ سے نفرت ہو گی اور سچ بولنے کی طرف رغبت بڑھے گی۔اس کے علاوہ اس  رسالے کے آخر میں جو مدنی پھول لکھے ہوئے ہیں، اُن  سے ظاہر و باطن صاف رکھنے کی تَرْبِیَت بھی ہو گی۔اِنْ شَآءَاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’اِنْفِرادی کوشش‘‘