Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam
ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدوں،محبت کرنے اور تعلق رکھنے والوں کواپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مگن رہنے کامدنی ذہن دیتے ہوئے اُنہیں یہ مَدَنی مقصد عطا فرمایا ہے:مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش105 شعبہ جات میں خدمت سر انجام دے رہی ہے ۔ان شُعبہ جات میں سےایک”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “بھی ہے۔اس مجلس کے تحت اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کی غم خواری کیلئے تعویذات اوراَوْرادو وظائف کے ذَرِیعے بیماریوں اور پریشانیوں کا فیِ سَبِیْلِ اللہ رُوحانی عِلاج کرتی ہیں۔ اللہ پاک”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “ کو مزید ترقی عطافرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حُضُورغوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دین اسلام کی خدمت اور امتِ مُسْلمہ کی رہنمائی کیلئے کئی کتابیں تحریر فرمائیں،علامہ علاؤالدین بغدادیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاپنے رسا لے” تذکر ۂ قادریہ“ میں حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی 7کتابوں کے نام تحریر فرما نے کے بعد فرماتے ہیں: معتبر روایات سے معلوم ہوا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی لکھی گئیں کتب کی تعداد69ہے۔([1])
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وعظ و تبلیغ