Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

ڈاکو اور بڑے بڑے گناہ گار آپ   رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے ہاتھ پر توبہ نہ کرتے ہوں ۔([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

100 عُلَمَا کے سوالات و جوابات

حضرت مُفرَّج بن نَبْہان شَیبانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے  ہیں:  جب  حضرت سَیِّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمشہور ہوگئے توبغداد کے ذہین  ترین سو (100) عُلَمَائے  کرام اس بات پر مُتَّفِق ہوئے کہ ہر ایک مختلف  علوم وفنون کے بارے میں  الگ الگ  سوال بنائے تاکہ ان سوالات کے ذریعے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو لاجواب کرسکیں۔ یہ منصوبہ بناکر سب کے سب  غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کےدربار میں  حاضر ہوئے، حضرت  سَیِّدُناشیخ مُفرَّج رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:  میں  بھی اس وقت  حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی بارگاہ میں  حاضر تھا، جب وہ  عُلَمَائے کرام آکر بیٹھ گئے تو پیرانِ پیر،روشن ضمیرحضرت شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے سرِاقدس جھکالیا ،اُس وقت آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے سینۂ مُبارک سے ایک ایسا نُور نکلا،  جس کوہر اُس شخص نے دیکھا  جسے اللہ  پاک نے دِکھانا چاہا،وہ نُورگزرتاہوا جب ہر عالِم  کے سِینے پر پہنچا تو  سب کے سب حیرت زدہ ہوکر تڑپنے  لگے،پھر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے منبرِ اقدس کے پاس حاضر ہوئے  ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے باری باری ہر ایک کو سینے سےلگایا اور فرمایا :  تمہارا سوال یہ تھا اوراس کا جواب یہ ہے ، یونہی  ایک ایک کرکے سب کے مسئلے اور ان کے جوابات ارشاد فرمادئیے ۔جب مجلسِ مبارک ختم ہوئی تومیں اُن   عُلَمَاکے پاس گیا اور ان سے پوچھا کہ یہ  کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے (اللہ پاک کے ایک کامل و مقبول ولی کوآزمانے  کا وبال   بیان کرتے ہوئے بتایا: )جب ہم وہاں آکر بیٹھے تو  ایک


 

 



[1] قلائد الجواہر ص۱۸