Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam
کامل کی عشقِ رسول کی خوشبوؤں سے معطر تحریر نے گویا ان کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ۔جس کی برکت سے ان کے اخلاق و کردار اور عمل میں دن بدن اچھی تبدیلیاں ظاہر ہونے لگیں۔مزید کرم یہ ہوا کہ کچھ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے انہیں دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ انہیں اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی اور وہ اپنی قبر وآخرت کی بہتری کے لیے سنّتوں بھری زندگی گزارنے میں مشغول ہو گئیں۔ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیوض وبرکات حاصل کرنے لیے عطاریہ بھی بن گئیں۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کی ذمّہ دار کی حیثیّت سے حسبِ توفیق دینِ متین کی خدمت کر رہی ہیں۔(انوکھی کمائی،ص21)
اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے ذریعے کوئی برکت یا مدنی بہار ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بغداد پہنچ کر حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے وقت کے مشہور و معروف اور انتہائی ماہر اُستادوں سے عِلْمِ دین حاصل کِیا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو عِلْمِ دین سے اس قدر محبت تھی کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے بھوک اور تکالیف برداشت کرکے بھی علم حاصل کِیا۔آئیے! اسی مناسبت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عِلْمِ دین سے محبت اور اس کی راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر کے بارے میں سنتی ہیں۔چُنانچہ
حضرت سَیِّدُنا ابو بکرتمیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خُود فرماتے ہیں : ایک دفعہ بغداد میں خشک سالی ہوگئی،جس کی وجہ سے مجھے بہت تنگدستی اور آزمائش کا سامنا کرنا پڑا اور کئی