Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی بیشی وتبدیلی کی جا سکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ماہِ رَبِیْعُ الاۤخرجاری ہے۔یہ وہ ماہِ مبارک ہے کہ جس کی11تاریخ،قُطبِ ربّانی،غوثِ صَمدانی،قِنْدیلِ نُورانی،شہبازِ لامکانی حضرت سَیِّدُناشیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکاعرس مبارک منایا جاتاہے،جس کوعاشقانِ غوث بڑی گیارہویں شریف بھی کہتے ہیں،اسی مُناسَبت سےآج ہم سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ پُر اَنْوَار میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہَسْتِی کا ذِکْرِ خَیر،بالخُصُوص اُن کا علمی مقام سُنیں گی ،جِنہیں دُنیا غَوْثِ اَعْظَم(رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) کے لقب سے جانتی ہے۔اللہ پاک نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکو ولایت کا وہ عظیم تاج عطا فرمایا کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تمام اولیارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم اجمعین کے سردار قرار پائے۔آئیے! سب سے پہلے حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عِلمی شان و شوکت سے متعلق ایک ایمان افروز واقعہ سنتی ہیں،چنانچہ