Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

مترجم از علامہ صدیق ہزاروی، ص۱۸ملخصاً)

اسی طرح سرکارِ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   بھی بچپن  ہی سے عِلْمِ دِین کی طرف متوجہ ہوئے،یہاں تک کہ  ساڑھے چارسال کی ننھی سی عمرمیں قرآنِ مجید ناظِرہ مکمَّل پڑھنے کی نعمت سے باریاب ہو گئےاور صِرف تیرہ(13) سال دس ماہ چار دن کی عمر میں تمام مُرَوَّجہ عُلُوم کی تکمیل اپنے والدِماجد رئیسُ الْمُتَکلِّمِیْن مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے کی ۔(حیاتِ اعلی حضرت ص ۷۱ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ  “

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!ان واقعات سے ہمیں بھی یہ درس مل رہا  ہےکہ ہم بھی عِلْمِ دِین  حاصل کرنے والی  بن جائیں، عِلْمِ دِین  سیکھنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہےکہ آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے  اورذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 8مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام "بیان یا مدنی مذاکرہ"بھی ہے۔ ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرہ  نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سُنیں۔ مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''کیجئے۔ (روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرہ سُننے والوں سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہیں)

          اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت