Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

عَنْہُ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔(فکر مدینہ ،ص۱۶۱)٭مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔(آداب مرشد کامل،ص۲۲)٭ایک مرید کے دو شیخ  نہیں ہوسکتے۔(فتاوی رضویہ ،۲۱/۵۸۰) ٭جس کا کوئی پیر نہیں شیطان اس کا پیر ہے۔(فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵)٭جومرید دوپیروں کے درمیان مشترک ہووہ کامیاب نہیں ہوتا۔(فتاوی رضویہ، ۲۶/۱۳۶) ٭جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخرتک متصل ہواس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔(فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۴)٭بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶/۵۸۵)٭بذریعہ قاصد یاخط بیعت ہو جاتی ہے۔(فتاوی رضویہ، ۲۶/۵۸۵) ٭پیرکے افعال واقوال پراعتراض سخت حرام اورموجب محرومی برکاتِ دَارَین ہے۔(فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۸)٭مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چا ہئے۔(آداب مرشد کامل ص۹۸) ٭مرید کو ہر وقت محتاط اور بااَدَب رہنا چاہے کہ ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی دین و دنیا کے کسی ایسے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہےجس کی شاید تلافی بھی نہ ہوسکے۔(آداب مرشد کامل ص۷۰)٭ حضرت ذُوالنُّون مِصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب کوئی مرید اَدَب کا خیال نہیں رکھتا ، تو وہ لَوْٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا۔( الر سالۃ القشیریۃ ، باب الادب ، ص ۳۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،رسالہ163 مَدَنی پھول“اور101 مَدَنی پھول“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد