Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

خیر سنا تھا۔ آئیے!مزید ان کے بارے میں سنتے ہیں:

یاد رہے!اللہ پاک کے نیک بندوں میں سےایک حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی والِدہ حضرت بی بی مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا  بھی ہیں۔ مَرْیَم کےمعنیٰ عابِدہ  اور خادِمہ ہیں۔(تفسیر بغوی،اٰل عمران،تحت الآیۃ: ۳۶،۱/ ۲۲۷)حضرتمریم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاکےوالِدکانام عِمران اور والِدہ کانام حَنَّہ(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما)تھا۔(عجائبُ القران مع غرائب القران،ص۶۵)حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَاپیدائشی  وَلِیَّہ تھیں۔(صراط الجنان، ۱۰/۶۰۵)حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَاکےعلاوہ کسی عَورَت کانام قُرآنِ کَریم میں  نہیں  آیا۔ (صراط الجنان، ۱۰/۲۳۱ملتقطا) حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  جَنّتی عَوْرَتوں کی سَردارہیں،چُنانچہ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا:جَنّتی عَورَتوں کی سَردار چار(4)عَورَتیں ہیں:(1)مریم (2) فَاطمہ(3)خَدِیجہ اور(4)آسِیَہ (رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن)۔ (كنزالعمال،کتاب الفضائل ،  الفصل الثالث فى جامع مناقب النساء،۱۲/۶۵،حديث: ۳۴۴۰۱)

سُبْحٰنَ اللہ!سُناآپ نے!اللہپاک کےپیارےنبی حضرت سَیِّدُناعیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی والِدۂ ماجِدہ کس قَدَر بُلند ہِمَّت اور عالیشان خاتون تھیں کہ جن کےفضائِل اَحادیثِ کَرِیمہ میں مَوجُود ہیں اورجنہیں جَنَّتُ النَّعِیم میں آقائےعیسیٰ،میٹھےمیٹھےمُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زَوجِیَّت کاشَرَف حاصِل ہوگا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکی شان تو اِس قَدَر اَرْفَع واَعلیٰ ہےکہ قُدرَتِ اِلٰہی کےمَظْہَرحضرت سَیِّدُناعیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام ابھی آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکےشِکَمِ اَطْہَر میں ہی تشریف فرماتھےکہ آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکےوُجُودِمَسْعُودسےکَرامات کا ظُہُورشُروع ہوگیاتھا،چُنانچہ

حضرت بی بی مریم رَضِیَ اللہ عَنْہاکی کرامت

شَیْخُ الْحَدِیْثحضرت علّامہ عبدُالْمُصْطَفٰےاَعْظَمِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفَرماتےہیں:حضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَامحضرت بی بی مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہاکےشِکَم(اَقْدَس)سےبغیرباپ کےپیداہوئےہیں۔جبوِلادَت