Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

دعاکرتےرہنا چاہیے کہ کبھی نہ کبھی تو اُمید کا پھل ضرور ہاتھ آئےگا۔

(2)والدین کواپنی اولادکےحق میں دعائےخیرکرنی چاہیے کہ والدین کی دعا اولاد کے حق میں قبول ہوتی ہے۔

(3)حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام نے پاکیزہ اولاد کی دعا مانگی۔ معلوم ہوا!صرف اولاد کی دعا نہیں کرنی چاہیے کہ اولاد تو زبردست آزمائش بھی بن سکتی ہے۔ لہٰذا پاکیزہ کردار،باعمل اور نیک  اولاد کی دعا کرنی چاہیے تاکہ وہ  دنیا و آخرت  میں نجات و بخشش کا ذریعہ بن جائے۔

(4)اللہ پاک کے نیک بندے اور بندیاں جس جگہ عبادت کرلیں وہ جگہ اس قدر بابرکت ہوجاتی ہےکہ وہاں مانگی جانے والی دعائیںاللہ پاک کی بارگاہ میں جلد  مقبول ہوجاتی ہیں۔

(5)جہاںاللہ  پاک کےمقبول بندےاوربندیاں چند دن عبادت کرلیں جب ان جگہوں پردعائیں مقبول ہوتی ہیں تو ان  کے مزاراتِ مقدسہ کےپاس کہ جہاں وہ خود آرام فرما ہوں وہاں بھی ضرور دعائیں مقبول ہوں گی۔

(6)حضرت سَیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَامکی والِدۂ ماجِدہ حضرت بی بی مریمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہاایک باکَرَامَت وَلِیَّہ تھیں اوراللہ پاک نے انہیں بڑی عزت و شان سے نوازا تھا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت سیدنایحیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کے فضائل

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام  کے نورِ نظرحضرت سَیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام اللہ  پاک کے نبی اور بڑی شان والے پیغمبر ہیں،آپ عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَامکے شہزادے اور وارث ہیں۔ منقول ہے:حضرت سَیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نام خود اللہ پاک نے رکھا اور آپ