Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

اَٹھانوے (98)سال تھی۔(صراط الجنان، ۱/۴۷۰)قرآنِ پاک میں محرابِ مریم میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے دعا مانگنے کے واقعہ کو بیان فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ پارہ3سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر38اور39 میں ارشادِ باری ہے:

هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِیَّا رَبَّهٗۚ-قَالَ رَبِّ هَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةًۚ-اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ(۳۸)فَنَادَتْهُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُوَ قَآىٕمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِۙ-اَنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكَ بِیَحْیٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ سَیِّدًا وَّ حَصُوْرًا وَّ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۳۹)

ترجَمَۂ کنزُالعرفان:وہیں زکریانےاپنےرب سےدعا مانگی عرض کی:اےمیرےرب! مجھےاپنی بارگاہ سے پاکیزہ اولادعطافرمابیشک تو ہی دعا سننے والاہےتو فرشتوں نے اسے پکار کر کہاجبکہ وہ اپنی نمازکی جگہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ بیشکاللہآپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہکی طرف کےایک کلمہ کی تصدیق کرے گا اوروہ سردارہو گا اور ہمیشہ عورتوں سے بچنے والا اورصالحین میں سےایک نبی ہوگا۔

حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام کی دعا قبول ہوئی ،اسی محراب میں جس میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام نماز و دعا میں مشغول تھے اس کے راستے بند ہونے کے باوجود اچانک آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ایک سفید لباس والے جوان کودیکھا،وہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامتھے، انہوں نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو بیٹے کی خوشخبری دی(اور نام بھی بتادیا کہ)ان کا نام یحییٰ ہوگا۔ (صراط الجنان، ۱/۴۶۹ ملخصاً)   

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! بیان کردہ واقعے سےچند مدنی  پھول حاصل ہوئے:

 (1)کبھی بھی اللہپاک کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس اُمید پر اس کی بارگاہ میں