Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

پانی پینے کی سنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے پانی پینےکی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ ہوں: (1)اونٹ کی طرح ایکہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو(2)یا تین(3)مرتبہ(سانس لے کر) پیو اور پینےسےپہلےبِسْمِ اللہپڑھو اور فراغت پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا کرو۔(تِرمِذی،۳/۳۵۲،حدیث:۱۸۹۲)(2)نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے برتن میں سانس لینےیااس میں پھونکنے سےمنع فرمایاہے۔(ابوداود،۳/۴۷۴ حدیث: ۳۷۲۸ )حکیمُ الاُمَّت  حضر  ت مفتی احمد یارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے ،سانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ منہ کر کے سانس لو (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو)گرم دودھ یا چائے کو پھونکوں سے ٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، کچھ ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو۔(مرآۃ المناجیح،۶/۷۷ )البتّہ درودِ پاک وغیرہ پڑھ کر شفا کی نیّت سے پانی پر دم کرنےمیں حَرَج نہیں۔

 ) اعلان: (

پانی پینے کی بقیہ سُنتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا انہیں جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں