Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ حضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰعَلَیْہِ السَّلام کامُعْجِزَہ ہےکہ پیدا ہوتے ہی فَصِیْح زبان میں گفتگو فرمائی۔اِس گفتگومیں سب سے پہلےآپ(عَلَیْہِ السَّلَام ) نے اپنے آپ کو خُداکا بندہ کہا۔تاکہ کوئی اِنہیں خُدا یا خُداکا بیٹا نہ کہہ سکے کیونکہ لوگ آئندہ آپ(عَلَیْہِ السَّلَام) پر تُہْمَت لگانے والے تھے اور یہ تُہْمَتاللہ پاک پر لگتی تھی۔اِس لئے آپ(عَلَیْہِ السَّلَام)کے مَنْصَب ِ رِسالت کا یہی تقاضا تھا کہ اپنی والِدہ(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا)پَر لگائی جانے والی تُہْمَت(اِلزام) کوخَتْم کرنے سے پہلےاُس تُہْمَت(اِلزام) کو دَفع (دور)کریں جو اللہ پر لگائی جانے والی تھی،اَللہُ اَکْبَر!سچ ہےکہ اللہ کریم جس کو نُبُوَّت کے شَرَف سے نوازتا ہے یقیناً اُس کی وِلادَت نِہایَت ہی پاک اور طَیِّب و طاہِر ہوتی ہے اور بچپن ہی سے اُس کی نُبُوَّت کے اعلیٰ آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔(عجائب القرآن،۱۷۰ ملخصاً)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کے کلام سےہمیں  یہ مَدَنی پُھول بھی مِلا کہ نَماز و زکوٰۃ کی ادائیگی اور والِدہ سے اچھا سُلُوک کرنا بہت ہی  پرانی  عبادات اور انبیائےکِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کا پسندیدہ طریقہ رہاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !یہ ایسی پیاری عبادات ہیں کہ  شَرِیْعَتِ مُطَہَّرہ نےبھی ہمیں اِن چیزوں کاحُکم اِرْشادفرمایاہے،مگرافسوس!اب مساجِد خالی اور بُرائی کےاڈّےآبادنظر آتےہیں،زکوٰۃ نکالنے کےمُعَامَلے میں ٹال مَٹول سے کام لِیا جارہا ہے،زکوٰۃ کے مُسْتَحِقِّیْندَر دَر کی ٹھوکَریں کھانے پرمَجبور ہیں،وہ ماں جس کے قَدَموں تَلےجَنَّت ہے،اُسی ماں(Mother)کے ساتھ بُرےسُلوک کامُظَاہَرہ کِیا جارہا ہے،مُسلمانوں کو آخر ہو کِیا گیا ہے؟ہماری مَساجِد پھر سے کب آباد ہوں گی؟ کس دن  نَمازیوں کی تعداد میں اِضافہ ہوگا؟،کب تک یُوں ہی زکوٰۃ کی ادائیگی میں سُسْتِیاں ہوتی رہیں گی؟آخر یہ سِلسِلہ کب تلک یُوں ہی چلتا رہے گا ۔؟تمام اسلامی بھائی نِیَّت کیجئے کہ ہم پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد