Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

کھجوریں ملیں گی۔معلوم ہُوا!آدَمی جب تک اَوْلاد والانہیں ہوتا تو اُس کو بِلا مِحْنَت کےبھی روزی مِل جایاکرتی ہےاور وہ کہیں نہ کہیں کھا پی لِیاکرتا ہے۔مگر جب آدَمی اَولاد والا ہوجائےتو اُس پرلازِم ہےکہ مِحْنَت کرکےروزی حاصِل کرے۔دیکھوحضرت مَرْیَم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہا جب تک صاحِب ِ اَوْلاد نہیں ہُوئی تھیں تو بِلا کسی مِحْنَت و مَشَقَّت کے اُن کے مِحْراب ِ عبادت میں پھلوں کی روزی مِلا کرتی تھی۔مگر جب اُن کےشہزادے حضرت(سَیِّدُنا) عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پیدا ہوگئے تو اب خُدا کا یہ حُکم ہُوا کہ کھجور کے دَرَخْت کو ہِلاؤ اور مِحْنَت کرو اور اِس کے بعد کھجوریں ملیں گی۔(عجائب القرآن مع غرائب القرآن،ص۱۶۷ملخصاً)

مجلسِ  حج و عُمرہ 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہاللہپاک نےحضرت بی بی مریم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کوکیسےعظیم الشان فضائل سےنوازااورطرح طرح کی کرامات عطافرمائیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اللہ والوں کے دامنِ کرم سے وابستہ رہیں کیونکہ ان سے محبت کرنے اور ان کا دامنِ کرم تھامنے والا کبھی محروم نہیں رہتا۔آئیے!اولیائے کرام کے ادب،ان کی محبت اور ان کا روحانی فیضان پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دینِ مَتِین کا پیغام عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اِسْلامی کم و بیش104شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی میں سے ایک’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘بھی ہے۔”مجلسِ حج و عمرہ“حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کی باقاعدہ مدنی تَرْبِیَت  کرنے،اُنہیں بارگاہِ الٰہی اور بارگاہِ مُصْطَفٰے کےآداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔اِس مجلس میں شامل تَرْبِیَت  یافتہ مُبَلِّغِیْن اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ  بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی مدنی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت  کرتی