Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بے شک مَوت و زندگی اللہپاک کے اِختیار میں ہے، لیکن اللہپاک اپنے کسی بندے کو مُردے زندہ کرنےکی طاقت بخشے تو اُس کیلئے  کوئی مُشکِل نہیں اوراللہ پاک کی عطا سے کسی اورکو ہم مُردہ زندہ کرنے والا تسلیم کرلیں تو اِس سے ہمارے ایمان پر کوئی بُرا اَثَر نہیں پڑتا،بَہرحال اگر کوئی یہ عقیدہ رکھےکہ اللہ پاک نے کسی نبی یا ولی کو مرض سے شِفا دینےاورمُردےکو زندہ کرنے کااختیاردیا ہی نہیں ہےتو ایسا عقیدہ رکھنا قرآنِ پاک کی آیت ِ مبارکہ کے  بالکل خلاف ہے۔چنانچہ پارہ 3سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 49 میں حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا قول  واضح طورپر نقل کیا گیا ہے:

اَنِّیْۤ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّیْنِ كَهَیْــٴَـةِ الطَّیْرِ فَاَنْفُخُ فِیْهِ فَیَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِ اللّٰهِۚ-وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِۚ                                                                            

ترجمۂ کنزُالعرفان:میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے جیسی ایک شکل بناتا ہوں پھر اس میں پھونک ماروں گا تو وہ اللہ کے حکم سے فوراً پرندہ بن جائے گی اور میں پیدائشی اندھوں کو اور کوڑھ کے مریضوں کو شفا دیتا ہوں اور میں اللہکے حکم سے مردوں کو زندہ کرتا ہوں۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام صاف صاف اعلان فرما رہے ہیں کہ میں اللہ پاک کی بخشی ہوئی قُدرت کے ذریعے مٹی  سے  پرندہ  بناکر اُس میں رُوح پُھونکتاہوں ، پیدائشی اندھوں کو آنکھوں کی روشنی اور کوڑھیوں(یعنی  سفید داغ والے مریضوں)کو شِفا دیتا ہوں، حتّٰی کہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیا کرتا ہوں۔ فیضانِ انبیائےکرام سے اولیائےعظامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو بھی اختیارات دیئے جاتے ہیں اور وہ بھی ایسے  کام سَراَنْجام دیتے ہیں کہ عقلیں حیران رہ جاتی