Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

مَدَنی پھول: جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

       موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئے پست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین اللہ پاک کےوہ خاص بندے ہیں،جنہوں نےاپنی زندگیوں میںاللہ پاک کے بتائے ہوئے احکامات پرعمل کرکےاپنےربِِّ کریم کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصل کیا،اس عمل کےانعام میں اللہ پاک نے اپنےان اولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کو اپنی عطا اورکرم سےبےشماراختیارات سےنوازکر بلند شان وفضیلت عطافرمائی۔عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے اس ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں ہم اسی سے متعلق مدنی پھول سنیں گی کہ