Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

اللہمفید معلومات کے ساتھ ساتھ مرشدِ کامل سے بیعت ہونے کا ذہن بنے گا، اگر آپ ابھی تک کسی پیرصاحب سےبیعت نہیں  ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہ !فی زمانہ مرشدِ کامل کی ایک مثال  شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی ہیں، آپ ان سے بیعت ہوسکتی ہیں،جن کے تَقْویٰ و پرہیز گاری کی بَرَکات عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول  کی صورت  میں ہمارے سامنے واضح طور پر موجود ہیں ،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ ولایت اور حکْمتوں  بھری مَدَنی تَرْبِیَت نے دُنیا بھر میں  لاکھوں  مُسلمانوں  بالخُصوص نوجوانوں  کی زِندگیوں  میں  مَدَنی انقِلاب برپا کردیا ۔ کتنے ہی بے نمازی آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نگاہِ فیض سے نمازی بن گئے ۔ ماں  باپ سے  بُرارویہ اِختیار کرنے والے بااَدب بن گئے،گانے باجے سننے والے،عشقِ رسول میں ڈُوب کر نعتیں سُننے والے بن گئے، مَدنی مُذاکَرے اور سُنَّتوں  بھرے بیانات سننے والے بن گئے ، فلمی گیت گُنگُنانے والے نعتِ مُصْطفٰے پڑھنے والے بن گئے،مال کی مَحَبَّت میں جینے مرنے والوں  کو فکرِآخرت کی مَدَنی سوچ نصیب ہوگئی، تَفریحی مَقامات پر جاکر اپنا وَقت برباد کرنے والے  سُنَّتوں بھرے اجتماعات میں اَوَّل تاآخر شِرکت کرنےوالےبن گئے۔لہٰذاآپ بھی شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکافیض پانے اپنی زندگی کے مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ” مدنی دورہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اپنے دلوں میں اولیائے کرام  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم اجمعین   سے عشق و محبت  کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے