Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

ہے،محفوظ رکھا ہے۔(تفسیر روح البیان، پ۱۰،التوبۃ،تحت الایۃ:۴۱، ۳/۴۳۹)

حضرت سیّدنا امام  محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:جن سے زندگی میں مددطلب کی جاسکتی ہے ان تمام سے بعدِوفات بھی  مدد طلب کی جاسکتی ہے۔اِسی طرح بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعینکا فرمان ہے:چار(4)بُزرگ وہ ہیں جو اسی طرح معاملات میں اختیار چلاتے ہیں جیسے  اپنی زندگی میں چلاتے تھے(وہ وصالِ ظاہری کے بعد  زندگی سے)کئی گنا زیادہ اختیارچلاتے ہیں:حضرت سیدنا مَعروف کرخی،حضرت سَیِّدُنا شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمَااوردو اِن کے علاوہ (یعنی حضرت سَیِّدُنا شیخ عقیل مُنْجِبی اور حضرت  سَیِّدُنا شیخ حیا بن قیس حَرّانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمَا)ہیں۔(بہجۃالاسرار، ص ۱۲۴،لمعات التنقیح ، کتاب الجنائز،باب زیارۃ القبور،۴ / ۲۱۵،تحت  الباب:۸)

مجلس شعبہ تعلیم  

                             میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! فیضانِ اولیا پانے کے لئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی  ہےوہیں تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز(Schools)،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک اسلامی بہنوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کیلئے اسلامی بہنوں کے شُعْبۂ تعلیم کا قِیام  بھی عمل میں لایاگیا ہے ،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق  زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجزاور یونیورسٹیز(Universities)  کی مدرسات اور طالبات سے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کر کےاِنہیں تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتی ہے،نیزتَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کاسِلْسِلَہ جاری کرتی اور مدرسۃ المدینہ (بالغات) قائم کرکے ان کی دِیْنی واَخْلَاقی تَربِیَت کی ہرمُمکن کوشش