Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

دی۔یہاں تک کہ تین سو ساٹھ(360) دلیلیں حضرتِ(سَیِّدُنا)امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قائم کیں، مگر اس لعین نے (اپنے بُرے خیال  میں)سب توڑدیں۔اب امام صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخت پریشانی اور مایوسی میں مبُتلا ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پیر حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خدا  کو بےدلیل  ایک مانا۔  (ملفوظات ،حصہ چہارم ،ص۴۹۳، ملخصاً)

مُرشِدِکامل سے بیعت کرلیجئے

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اس حکایت سے معلوم ہوا!اللہ  پاک نے اپنے نیک بندوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائی ہے کہ یہ حضرات نہ صرف مِیلوں دُور کے حالات ملاحظہ فرمالیا کرتے ہیں بلکہ مدد بھی فرماتے ہیں جیساکہ حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے اپنے مُرید کو اس  کے آخری وقت میں شیطان سے بچالیا ۔یہ بھی معلوم ہوا! دنیا میں کسی نیک اور جامع شرائط پیر سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے ۔کسی کو پِیر اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُمورِ آخِرت میں  بہتری آئے، اُس کی رہنمائی اور باطنی توجُّہ کی بَرَکت سے مُرید،اللہ پاک اور اس کے رسول،رسولِ مقبول،بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی والے کاموں  سے بچتے ہوئےاللہ پاک کی رِضاوالے کاموں کے مُطابق اپنے شب و روزگُزار سکیں ۔ اَفسوس!موجودہ زمانے میں  کئی لوگوں  نے پِیری مُریدی جیسے اَہم مَنْصَب کو حُصُولِ دُنیا کا ذَرِیعہ بنا رکھا ہے ۔بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ لوگ بھی تَصَوُّف کا ظاہری  جُبَّہ اَوڑھ کر لوگوں  کے دِین و اِیمان کو برباد کر رہے ہیں۔پیرِکامل کی شرائط،اَوصاف اور دیگر معلومات جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”آدابِ مرشدِ کامل“کا مطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ