Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

اللّٰہ ِعَلَیْہنے نیکی کا حکم دینے  اور بُرائی سے منع کرنے کا فريضہ سَرانجام دیتے ہوئے فرمایا : تم سب لوگ اللہ پاک  کى بارگاہ مىں گناہوں سے سچی توبہ کرو اور مىرے ساتھ دُعا مانگو۔ لوگوں نے فوراً    اللہ پاک کی بارگاہِ عالی میں اپنے گناہوں کى معافى مانگی اور توبہ اِستغفار کرنے لگے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے   اللہ پاک کی بارگاہ  میں دُعا کےلیے ہاتھ اُٹھادئیے  اور بارش وخوشحالی کی دعاکی۔ کہا جاتا ہے کہ ابھى حضرت لعل شہبازقلندررَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ دُعا مانگ کر اپنے حجرۂ مبارکہ مىں داخل بھى نہ ہونے پائے  تھے کہ   اللہ پاک نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کى دعا کو قبول فرمالیااوررحمت کی بُوندیں برسنیں لگیں۔   اللہ پاککےفضل وکرم اورحضرت سَیِّدُنالعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ   عَلَیْہ کی قبولیتِ دعا کی خوشی میں لوگوں نے کھانے پکاکر غریبوں اور مسکینوں مىں تقسىم کىے۔ حضرت سیدنا لعل شہبازقلندررَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہنےنمازِ عشاء کى ادائىگى کے بعداجتماعِ ذکرونعت کا اہتمام فرمایا ،لوگوں نےمل کر   اللہ  پاککاذِکرکىااورحضور پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں خوب دُرود و سلام پىش کىا۔ (شان قلندر،ص۳۱۱ملخصاً)

   اللہپاککی اُن پر رحمت ہواور اُن کے صدقے ہماری  بے حساب مغفرت ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اس حکایت سےمعلوم ہوا! کہ اللہ کے نیک بندوں کا اللہ کی بارگاہ میں بڑا مقام ہوتا ہے ہمیں بھی ان کے وسیلے سے دعا کرنی چاہیےیہ بھی معلوم ہوا!  اللہ پاک کی رحمت ملنے پر جائز طریقے سے خوشی کا اظہار کرنا چاہیے جبھی تو حضرت سَیِّدُنا لعل شہباز قلندرعثمان مَروَندی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے اجتماعِ ذکرونعت کا اہتمام کرکے  اللہ پاک  کا شکر ادا کیااور کیوں نہ ہوکہ ان  اللہ والوں کی تو ساری زندگی قرآن وسُنَّت کی تعلیمات کا عملی نمونہ ہوتی ہے۔مگرافسوس صدافسوس!ہماری اکثریت ان