Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

ثواب کرنے والے کوثواب ملےگا۔(دُرِّ مُختارج۳ ص ۱۸۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

درد سر کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”دردسرکی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

بِسْمِ اﷲِ الْکَبِیْرِ،اَعُوْذُ بِاﷲِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّعِرْقٍ نَّعَّارٍ،وَ مِنْ شَرِّ حَرِِّ النَّارِ

   ترجمہ:اللہ پاک کے نام سے جو بڑا ہے،میں پناہ چاہتا ہوں عظمت والے پَرْوَرْدگار کی ہر پھڑکنے والی رگ اور دوزخ کی گرمی کی بُرائی سے۔(خزینہ دعا،ص۱۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔