Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

کے12مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”صدائے مدینہ“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”صدائے مدینہ“لگانابھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے  کوصَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!”صدائے مدینہ“کی برکت سے نمازِ تہجد کی سعادت مل سکتی ہے۔” صدائے مدینہ“کی برکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔”صدائے مدینہ“کی برکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہو سکتی ہے۔”صدائے مدینہ“کی برکت سے”نیکی کی دعوت“دینےکاثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔”صدائے مدینہ“ کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر ہوگی۔”صدائے مدینہ“لگانے والا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں،اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔آئیے!بطورِ ترغیب صدائے مدینہ لگانے کی ایک  مَدَنی بہار سنئے اور جھومئے چنانچہ

سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ سے بُلاوا آگیا

ٹھینگ موڑ (قُصور،پنجاب)کے علاقے اِلٰہ آباد کے مُقِیْم اسلامی بھائی جو عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ تو تھے لیکن  مَدَنی کاموں کے سِلْسِلے میں سُستی کا شِکار تھے۔اِتِّفاق سے مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۳۱ ؁ ھ بمطابق جنوری 2010 ؁ء کوعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےزونل مُشاوَرت کےذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے اُن کی ملاقات ہوئی،جب اُنہیں اُن کی  مَدَنی کاموں میں دلچسپی نہ ہونے کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صِرْف اُنہیں  مَدَنی