Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

تلاوت کی اوراس کا ثواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہاور تمام مُسلمانوں کی اَرْواح کو پہنچایا، پھر اپنی حاجت بیان کی۔ جُونہی میں وہاں سے واپس آیا میری حاجت پُوری ہو چکی تھی۔([1])    

مجْلس اَلْمَدِ یْنۃُالْعِلْمِیَّۃ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ والوں کی سیرت پر عمل کرنے کا جذبہ بڑھانے اور ان کے روحانی فیوض و برکات سے فیضیاب ہونے کے لئے فیضانِ صحابہ و اولیا سے مالامال عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ ہوجائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش104شُعبہ جات میں  نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے۔انہی میں سے ایک شعبہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃ بھی ہے۔جس نےاصلاحِ اُمت کے مُقَدَّس جذبے کے تحت خالِص عِلْمی تحقیقی اور اِشاعَتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔قرآن وحدیث کی اہم معلومات لوگوں تک پہنچانا،عوام کی آسانی اور فائدے کے لئےبزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کی عربی کتب کوآسان اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنا، درسِ نظامی یعنی عالم کورس کے طلبہ کیلئے درسی کتابوں کی مشکلات کو حل کرنا،صحابہ و اہلِ بیتِ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم اور اولیائے عظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کی سیرتِ مبارکہ پر کتب ورسائل  لکھنا،اعلی حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کی تصانیف کو موجودہ دورکے تقاضوں کے مطابق حتَّی الامکان آسان انداز میں چھاپنا اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃکےتحریری کارناموں میں شَامل ہے۔

اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃکی انہی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شیخِ طریقت ،امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ايك موقع پر فرمایا: پہلے  بیان تیار کرنا کس قدر دشوار تھا  اس کا مجھے تجربہ  ہے ،اب تواَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃ  نے  اپنی کتابوں میں  مبلغین  کو بہت سارا مواددے دیا ہے ۔آپ  حضرات بھی اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃ 


 

 



[1]     الروض الفائق،المجلس الرابع والثلاثون الخ، ص۱۸۸