Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

کی تمام کتب پڑھنے کی  نِیَّت کرلیجئے ۔“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مُلک و بیرون ملک سے وقتاً فوقتاً آنے والے عُلَمَا و مُفتیانِ کِرام بھیاَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃ کے تحریری کام سے خوش ہوکر اپنی دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔اللہکریم”مجلساَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمَیَّۃ کو مزیدترقیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قبرِستان کی حاضِری کے مدنی پھول

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے” 163مدنی پھول “سے قبرِستان کی حاضِری کے مدنی پھول سُنتے ہیں، چنانچہ

٭نبیِّ کریم ، رَء ُوفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظیم ہے: میں نے تمہیں قبروں کی  زیارت سے منع کیا تھا، لیکن اب تم قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔(اِبن ماجہ،۲/۲۵۲،حدیث:۱۵۷۱)٭قُبورِمُسْلِمِیْن(مسلمانوں کی قَبْروں)کی زیارت(کرنا) سنّت اورمزاراتِ اولیاء ِکرام و شُہَداءِعظام کی حاضری سعادت بَرسعادت(بھلائی ہی بھلائی)اورانہیں ایصالِ ثواب مَندُوب(یعنی پسندیدہ) وثواب۔(فتاویٰ رضویہ،۹/۵۳۲)٭(ولیُّ اللہ کے مزار شریف یا) کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تومُسْتَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر(غیر مکروہ وقت میں)دورَکْعَت نَفْل پڑھے،ہر رَکعَت میںسُورَۃُ الْفَاتِحَۃِ کے بعدایک بار اٰیَۃُ الْکُرْسِی اور تین بار سُورۂ اِخْلَاص پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے، اللہ پاک اس فوت شدہ بندے کی  قَبْر میں نور پیدا کرے گا اور اِس (ثواب پہنچا نے  والے) شخص کو بَہُت زیادہ ثواب عطا فرمائے گا۔( فتاویٰ ہندیۃ،۵ /۳۵۰ )