Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

ایک ہے ۔ شیطان بولا،اِس پر کیا دلیل؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک دلیل پیش کی۔شیطان فِرِشتوں کا اُستاد رہ چکا ہے۔اُس نے وہ دلیل تو ڑدی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دوسری دلیل قائم کی؟اُس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔یہاں تک کہ تین سو ساٹھ(360) دلیلیں حضرتِ(سَیِّدُنا)امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قائم کیں، مگر اس لعین نے (اپنےبُرے خیال  میں)سب توڑدیں۔اب امام صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخت پریشانی اور مایوسی میں مبُتلا ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پیر حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خداپاک کو بےدلیل  ایک مانا۔  (ملفوظات ،حصہ چہارم ،ص۴۹۳، ملخصاً)

مُرشِدِکامل سے بیعت کرلیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے معلوم ہوا! اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائی ہے کہ یہ حضرات نہ صرف مِیلوں دُور کے حالات ملاحظہ فرمالیا کرتے ہیں بلکہ مدد بھی فرماتے ہیں جیساکہ حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے اپنے مُرید کو اس  کے آخری وقت میں شیطان سے بچالیا۔یہ بھی معلوم ہوا! دنیا میں کسی نیک اور جامع شرائط پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا یعنی ان سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے ۔کسی کو پِیر اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُمورِ آخِرت میں  بہتری آئے، اُس کی رہنمائی اور باطنی توجُّہ کیبَرَکت سے مُرید،اللہ پاک اور اس کے رسول،رسولِ مقبول،بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی والے کاموں  سے بچتے ہوئےاللہ پاک کی رِضاوالے کاموں کے مُطابق اپنے شب و روزگُزار سکیں ۔ اَفسوس!موجودہ زمانے میں کئی لوگوں  نے پِیری مُریدی جیسے اَہم مَنْصَب کو حُصُولِ دُنیا کا ذَرِیعہ بنا رکھا ہے ۔بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ