Allah Walon Kay Ikhtiyarat

Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

کےمُوَاجَہَہ میں(یعنی چہرے کے سامنے)کھڑےہوکرہواوراس(یعنی قبر والے)کی پائِنتی (پا۔اِن۔ تِی یعنی قدموں) کی طرف سے جائے کہ اس کی نگاہ کے سامنے ہو، سرہانے سے نہ آئے کہ اُسے سر اُٹھا کر دیکھناپڑے۔(فتاویٰ رضویہ،۹/۵۳۲ )٭قبرستان میں ا ِس طرح کھڑے ہوں کہ قبلےکی طرف پیٹھ اور قبر والوں کے چہروں کی طرف منہ ہو اِس کے بعد کہئے: اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ لَـنَا سَلَفٌ وَّنَحنُ بِالْاَثَر  ترجمہ:اے قَبْر والو! تم پر سلام ہو،اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔(فتاویٰ ہندیۃ، ۵ / ۳۵۰ )٭جو قبرستان میں داخل ہو کر یہ کہے:”اَللّٰہُمَّ رَبَّ الْاَجْسَادِ الْبَالِیَۃِ وَالْعِظَامِ النَّخِرَۃِ الَّتِیْ خَرَجَتْ مِنَ الدُّنْیَا وَہِیَ بِکَ مُؤْمِنَۃٌ اَدْخِلْ عَلَیْہَارَوْحًامِّنْ عِنْدِکَ وَ سَلاَمًامِّنِّی ترجمہ:اے اللہ پاک!(اے) گَل جانےوالےجِسموں اور بوسیدہ  ہڈّیوں کے رب!جودنیا سےایمان کی حالت میں رخصت ہوئے تو ان پر اپنی رحمت اور میرا سلام پہنچا دے۔ “توحضرتِ سیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلام سے لےکر اس وقت تک جتنےمؤمن فوت ہوئے سب اُس (یعنی دُعا پڑھنے والے) کے لیے دعائے مغفِرت کریں گے۔(مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ،۸ / ۲۵۷) شفیعِ مجرمانصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ شَفاعت نشان ہے:جوشخص قبرستان میں داخِل ہُوا پھر اُس نےسُورَۃُ الْفَاتِحَۃِ،سُورَۃُ الْاِخْلَاص اور سُوْرَۃُ التَّکَاثُر  پڑھی،پھر یہ دُعا مانگی:اےاللہ پاک!میں نےجو کچھ قرآن پڑھا اُس کا ثواب اِس قبرستان کے مومن مردوں اور مومِن عورَتوں کو پہنچا۔ تو وہ تمام مومِن قِیامت کے روز اِیصالِ ثواب کرنے والےکی سفارش کریں گے۔(شَرْحُ الصُّدُور، ص۳۱۱ )حدیثِ پاک میں ہے:جوگیارہ بارسُورَۃُ الْاِخْلَاص یعنیقُلْ ہُوَ اللہُ اَحَد(مکمَّل سورت)پڑھ کراس کاثواب مردوں کوپہنچائے،تو مردوں کی گِنتی کےبرابر ایصالِ