Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

٭نَماز میں ربّ کریم سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرناعطر لگانا مُستَحب ہے۔(نیکی کی دعوت، ص۲۰۷)٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبو استعمال کرتے اور اسی کی دوسرے لوگو ں کو بھی تلقین فرماتے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)٭ناخوشگوار بو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)٭مَردوں کو اپنے لباس پر ایسی خوشبو استعمال کرنی چاہيے جس کی خوشبو پھیلے مگر رنگ کے دھبے وغیرہ نظر نہ آئیں۔(سنتیں اور آداب ص۸۵)٭عورتوں کے لئے مہک کی ممانعت اس صورت میں ہے جبکہ وہ خوشبو اجنبی مردوں تک پہنچے ،اگر وہ گھر میں عطر لگائیں جس کی خوشبو خاوند یا اولاد،ماں باپ تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔(سنتیں اور آداب ص۸۵)٭اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبواُڑ کر غیر مردوں تک پہنچ جائے۔(سنتیں اور آداب ص۸۶)٭سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقدس کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)٭ائیرفریشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوت کھانے کے بعد کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”دعوت کھانے کے بعدکی دعا “یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَ اسْقِ مَنْ سَقَانِیْ 0