Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

المدینہ کے رِسالے”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوص ہفتہ وارمدنی مذاکرہ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

       اِس رِسالے کے  مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭عِلْم نہ سیکھنے کے نقصانات٭ مدنی مذاکرے میں سوال پوچھنے کی اہمیت٭اجتماع مدنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے٭مدنی مذاکروں کی تفصیل تادمِ تحریر٭مدنی مذاکرے کے متعلقمرکزی مجلسِ شوریٰ کےمدنی پھول٭ مدنی مذاکرے سے متعلق اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مبنی سوال جواب٭مدنی مذاکرے کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔

آئیے!بطورِترغیب”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“سننےکی برکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والے  شخص کی  مدنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

فیشن کا دلدادہ سُدھر گیا

       لَیَّہ شہر(صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک  اسلامی بھائی سنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں گم تھے، نت نئے فیشن والے لباس پہننا، فضولیات ولغویات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا ۔  ذکر الٰہی سے یکسر غافل ہوچکے تھے،نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا  ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بارانہیں’’مدنی مذاکرہ‘‘سننے کی سعادت مل گئی، اس کی برکت سے  ان کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عام فہم اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر معلومات کا ’’انمول خزانہ‘‘لوٹنے کا سنہری موقع ملا، خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطَفٰے کی کرنوں سے ان کا تاریک دل روشن ہو