Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

متعلق معلومات ملتی ہیں،٭مَدَنی  مذاکرہ علمِ دِین کی ترقی کا باعث ہے،٭مَدَنی  مذاکرہ،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی کے سینکڑوں  بلکہ ہزاروں تجربات سے مدنی تربیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،٭مَدَنی  مذاکرے میں دِینی معلومات ملنے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت بھی ہوتی ہے،٭مدنی مذاکرے کی بَرَکت سے امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے کئے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں  عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے اور علمِ دِین کی فضیلت کے بھی کیا کہنے کہ

ایک ہزار نوافل سے افضل

       حضرت سَیِّدُنا ابُو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:حضور پُر نور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ذر!تمہارا اس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہکریم  کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے سو(100)رکعتیں نفل پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا اس حال میں صبح کرنا کہ تم نےعلم کا ایک باب سیکھا ہو،جس پرعمل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،تو یہ تمہارے لئے  ہزار(1000)رکعت نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔(ابن ماجہ، کتاب السنة، ۱/۱۴۲،حدیث:۲۱۹)

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی بَرَکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔آئیے!نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی ہر ہفتے مَدَنی مُذاکرہ“دیکھنے کو یقینی بنائیں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیتے رہیں گےاِنْ شَآءَ اللہ ۔ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے علاوہ مختلف مواقع پربھی مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتاہے،مثلاًمُحَرَّمُ الْحَرَام کے 10مدنی مذاکرے، ماہِربیعُ الاول(بارہویں)کے12مدنی مذاکرے،ماہِربیعُ الاخر(گیارہویں)کے11مدنی مذاکرے،ماہِ رمضان میں روزانہ2مدنی مذاکرے،ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کے10مدنی مذاکرے وغیرہ۔

12مدنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مدنی کام”مدنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ