Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

     موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی بیشی وتبدیلی کی جا سکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آج ہم کمالات مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے متعلق بیان سننے کی سعادت حاصل کریں گی ،اولاً ہم سنیں گی کہ مختصر سا کھانا چودہ سو (1400)صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو کیسے کافی ہوگیا، اور بکری کیسے زندہ ہو گئی۔ معجزہ کسے کہتے ہیں، کرامت کیا ہوتی ہے، معونت اور استدراج کیا ہے یہ تعریفات بھی سنیں گی  ، یہ بھی سنیں گی کہاللہ  پاک نے ہمارے نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو انبیائے کرام پر کیسی عزت و عظمت عطا فرمائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نبیِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَجب کسی کو برکت کی دعا فرماتے تو اس کی کیسی برکتیں ظاہر ہوتی اس بارے میں بھی سنیں گی۔  اللہ کرے کہ ہم سارا بیان توجہ کے ساتھ سننے میں کامیاب ہو  جائیں ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بکری کان جھاڑتی اٹھ  کھڑی ہوئی!