Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

  کی تَعْلیمات کا عِطْر (یعنی نِچوڑ ) ہےاورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُنْیا میں ایک عالمگیر اوراَبَدی دِیْن لے کر تَشْرِیْف  لائے تھے اور عالمِ کائنات میں اَوَّلین و آخرین کی تمام اَقْوام اور مِلّتیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدَّس دَعْوت کی مُخاطَب  تھیں، اس لئےاللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو اَنْبیائےسابِقین کے تمام مُعْجِزَات کا مَجْموعہ (Collection)  بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو قِسم قِسم کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا جو ہر طَبقہ، ہرگروہ،ہرقوم اور تَمام اَہْلِ مَذاہِب کے مِزاجِ عَقْل و فَہْم کے لئے ضَروری تھے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۷۱۲تا۷۱۴،ملخـصًا و ملتقطاً )علاوہ اَزِیْں بے شُمار ایسے مُعْجِزَات سے بھیاللہ پاک نے اپنے آخِری پَیغمبر، شَفیعِ مَحْشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُمتاز فرمایا جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا  نہیں کئے گئے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۸۲۰ملخـصاً)لہٰذا ہمارے آقا، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذات جامعُ الْمُعْجِزَات ہے۔

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

تَمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جُملہ کَمالات ،تَمام مَحاسِن ،جَمِیْع اَوْصاف اور سارے کے سارے مُعْجِزَات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات میں مَوْجُود ہیں۔ تمام انبیائے کرام پر آپ کی افضیلت کو قرآنِ پاک میں بھی بیان کیا گیا۔

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ-مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ (پ ۳، البقرۃ:۲۵۳)

ترجَمَۂ کنزُالایمان:یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا ان میں کسی سے اللہ نے کلام فرمایا اور کوئی وہ ہے جسے سب پر