Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

٭ارشادفرمایا:مؤمن اس وقت تک اپنےدِین میں رہتاہے جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اس کی خیرخواہی سےالگ ہو جاتاہےتواس سےتوفیق کی نعمت  چھین لی جاتی ہے۔(فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام الف،۲/۴۲۹، حدیث:۷۷۲۲)

امّتِ محبوب کا یارب بنا دے خیر خواہ                            نفس کی  خاطِر کسی سے دل میں  میرے  ہو  نہ  بَیر

(وسائل بخشش مرمم،ص۲۳۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدرسۃُالمدینہ  بالغات “

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اپنے اندر خیرخواہی کا جذبہ بیدار کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں حصہ لینا بھی ہے۔یاد رہے!ذیلی حلقے کے8مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام مَدْرَسۃُ المدینہ بالغاتمیں پڑھنا یا پڑھانا بھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا