Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اِنْ شَآءَ اللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا ”امام مالک کا عشقِ رسول“،جس میں ہم عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مختصرتعارف،آپ کی خدمات اور آپ کے متعلق فرامینِ رسول سننے کی سعادت حاصل کریں گی ،شہرِ مدینہ،خاکِ مدینہ اورحدیثِ پاک کے ادب  وتعظیم کے بارے میں آپ کی سیرت کے چند ایمان افروز واقعات بھی بیان ہوں گے،امام  مالک کتنے بڑے عبادت گزار تھے،تلاوتِ قرآن سے آپ کو کیسی مَحَبَّت تھی اور آپ کا اندازِ عبادت کس قدر حسین تھا اس بارے میں علمائے کرام کے ارشادات بھی ہم سنیں گی ۔لہٰذا!آئندہ بدھ بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ