Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

خداسے کانپ اٹھی، انہیں گناہوں پر ندامت ہونے لگی، فوراً سے پیشتر ناچ گانوں اور دیگرگناہوں سے سچی توبہ کی اور گناہوں بھری زندگی چھوڑکر نیکیوں کی راہ اپنا لی ۔ ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں شرکت کرنا شروع کردی، جہاں انہیں قراٰنِ مجید درست مخارج سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ وضو،نماز اورطہارت وغیرہ سے متعلق بھی اہم باتیں سیکھنے کاموقع ملا ۔(انوکھی کمائی،ص۱۴بتصرف)

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں  ذمہ دار اسلامی بہن  کو جمع کروادیں."

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خزانے لٹانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم معجزات اور کمالاتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے متعلق سن  رہی تھیں ۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سراپا معجزات ہیں، جتنی کثرت سے معجزات کا صدور آپ سے ہوا اور کسی نبی سےنہیں ہوا۔احادیثِ طیبہ میں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جب سَروَرِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی توجہ سے تھوڑا سا کھانا کئی افراد کے لیے کئی کئی مہینوں کے لیے کافی ہوجاتا تھا۔ ان واقعات سے اندازہ ہوگا کہ اللہ پاک نے اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کتنے اختیارات عطا فرمائے ہیں۔ جس کے حق میں آپ کے ہاتھ  اُٹھ جاتے، یا جس کے لیے آپ کے مبارک لب جنبش فرماتے دنیا و آخرت کی برکتیں اس کا مقدر  بن جاتیں۔ آئیے علمِ دین کی نیت سے تین مزید معجزات سنتی ہیں:

1۔حضرت سَیِّدُنَا  جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک شخص نے نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی