Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

جامعُ الُمعْجِزات:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مُعْجِزَہ نبی کی نُبُوَّت  کی دلیل ہوا کرتا ہے،لہٰذا اللہ پاک نے ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے مِزاجِ عَقْل و فَہْم (سوچنے سمجھنے کی صلاحیت) کے مُناسِب مُعْجِزَات سے نوازا۔ مثلاً حَضْرتِ مُوسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکےدَورِنُبُوَّت میں چُونکہ جادُو(Magic) کے ذریعے کارنامے اپنی ترقّی کی اعلیٰ تَرین مَنْزل پر پہنچے ہوئے تھے،اس لئے اللہ پاکنے آپ کو ”یَدِبَیْضا“ اور ”عَصا“کے مُعْجِزَات عطا فرمائے، جن سے آپ نے جادُوگروں کے سَاحِرانہ (جادوئی)کارناموں پر اس طرح غَلَبَہ حاصل فرمایا کہ تمام جادُوگر سَجْدہ میں گر پڑے اور آپ پر اِیْمان لائے۔    اسی طرح حَضْرتِ عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے زمانے میں عِلْمِ طِبْ اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا اور اس دَور کے طَبِـیْبوںیعنی ڈاکٹروں نے بڑے بڑے اَمْراض کا عِلاج کرکے اپنی فنّی مَہارَت سے تمام اِنْسانوں کو مَسْحُور (اپنے قابو میں) کر رکھا تھا،اس لئے اللہ پاک نےحَضْرتِ عیسیٰعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکو مادَر زاد اَنْدھوں اور کوڑھیوں کو شِفا دینے اور مُردوں کو زِنْدہ کر دینے کا مُعْجِزَہ عطا فرمایا، جس کو دیکھ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے دَور کے  اَطِبَّاء(یعنی ڈاکٹروں) کے ہوش اُڑ گئے اور وہ حَیرْان  رہ گئے، بالآخر اُنہوں نے ان مُعْجِزَات کو اِنْسانی کمالات سے بالاتَر مان کر آپ کی نُبُوَّت کا اِقْرار کرلیا۔  اَلْغرض ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول کے مُطابِق اور اس کی قَوم کے مِزاج اور ان کی طبیعت کے مُناسِب کسی کو ایک، کسی کو دو، کسی کو اس سے زِیادہ مُعْجِزَات عطا ہوئے ،مگر نبیِّ آخرُالزّماں، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چُونکہ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام  کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْلِیْم تَمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصّلٰوۃ وَ السَّلَام