Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

وَسَلَّمَ کس قدر گریہ و زاری فرماتےرہےیہ بھی سنیں گی ،بیان کےآخر میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتوبِِ عطار بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔اللہ کرےکہ ہم سارا بیان توجہ کے ساتھ سننے کی سعادت حاصل کر سکیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

لو وہ آیا میرا حامی

       حضرت سیِّدُنا عبدُاللہبن عُمَررَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُماسےمروی ہے کہ اُمت پر مہربان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:قِیامت کےدن حضرت سَیِّدُناآدمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامعرش کےقریب وسیع میدان میں ٹھہرے ہوئےہوں گے،آپ پردوسبزکپڑے ہوں گے،اپنی اولاد میں سے ہراُس شخص کو دیکھ رہے ہوں گےجوجنَّت میں جارہا ہوگا اوراپنی اَولادمیں سے اُسےبھی دیکھ رہےہوں گے جو دَوزَخ میں جارہا ہوگا۔اسی دوران آدمعَلَیْہِ السَّلَام میرے ایک اُمَّتِی کودَوزَخ میں جاتاہوادیکھیں گے۔سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پکاریں گے،یااحمد!یااحمد!میں کہوں گا:لَبَّیْکاےابُوالْبَشَر!حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے:آپ کایہ اُمَّتِی دَوزَخ میں جارہاہے۔یہ سن کر میں بڑی چُستی کےساتھ تیزتیز(قدموں سے) فِرِشتوں کےپیچھےچلوں گااورکہوں گا:اےمیرےرَبّ کےفِرِشتو!ٹھہرو۔وہ عرض کریں گے:ہم مُقَرَّرکردہ فِرِشتےہیں،جس کام کاہمیںاللہ پاک نےحکم دیاہےاس کی نافرمانی نہیں کرتے،ہم وہی کرتے ہیں جس کاہمیں حکم ملاہے۔جب میں افسردہ ہوجاؤں گا اور اپنی داڑھی مُبارک کوبائیں ہاتھ سےپکڑ کر عرش کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتےہوئے عرض کروں گا:اے میرےپَروَردگار!کیاتو نےمجھ سے وعدہ نہیں فرمایاہےکہ تومجھےمیری اُمَّت کےبارےمیں رُسوا نہ فرمائےگا۔عرش سےنِدا(پکار)آئے گی:اے