Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

کام  کےبےشماردینی ودنیوی فوائد  (Benefits)ہیں ٭مدنی دورے کی برکت  سےپیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیکی کی دعوت دینےوالی سنت پرعمل ہوجاتا ہے۔٭مدنی دورےکی برکت سےاسلامی بہنوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےعلمِ دِین  اور نیکی کی دعوت سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائےجاتےہیں۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےبےنمازیوں کونمازی بنانے میں بہت  مددحاصل ہوتی ہے۔٭مدنی دورے کی برکت سےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی تشہیر و نیک نامی ہوتی ہے، لہذا آپ بھی مدنی کاموں کی خوب خوب دھومیں مچایئے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

بے پردگی سے نجات مل گئی

       ٹیکسلا (ضلع راولپنڈی ،صوبہ پنجاب) میں مقیم ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے نت نئے فیشن اپنانے ، گانے باجے سننے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھیں نیز غصہ اور چِڑچِڑاپن بھی ان کی عادات میں شامل تھا ۔ ان کی زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ایک اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت دی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ وہ  انکار نہ کرسکیں اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں۔  تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر ذکرُ اللہ  کی صداؤں اور رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے انہیں بَہُت متأثر کیا ۔  اجتماع میں ہونے والے اللہ  کے ذکر سے ان کے دل کوبہت سکون ملا ۔وہ دن