Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

ہم بھی میٹھے میٹھے آقا،دو عالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےفرامین پر عمل کرتے ہوئے خود بھی  سنتوں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں،سنتوں پر عمل کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی  مدنی تحریک دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیں۔

مجلس ”اِزدیادِ حُبّ“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم و پیش 104 شُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کر رہی ہے،انہی میں سے ایک’’مجلسِ اِزْدِیادِ حُبّ“بھی ہے۔٭ وہ  پُرا نی اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگر اب نہیں آ تیں اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال کرنا،اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر گھر جاکر ملاقات کرنا، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں آنے کا ذہن دینا، اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغات میں شرکت کروانا،اُن کی خوشی،غمی،بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس اِزدِیادِ حُبّ“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتی کو کیسا ہونا چاہئے؟

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!ہم رسولِ انور،شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی امت سے مَحَبَّت کے واقعات سُن رہی  ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمَّت میں شامل ہیں، اب ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہمیں بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے ایسی ہی محبت ہے جیسی ایک اُمّتی کو اپنے آقا سے ہونی چاہئے،مثلاًآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اُمّتی تو نمازوں کا پابند