Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتوساری عمرہمیں اُمَّتی اُمَّتیکہہ کریادفرماتےرہے،قبر ِانورمیں  بھی اُمَّتی اُمَّتی   فرما رہے ہیں  اورحشر تک فرماتے رہیں  گےیہاں  تک کہ محشر کے روز بھی اُمَّتی اُمَّتی فرمائیں گے ۔ حق یہ ہےکہ اگرصِرف ایک باربھی اُمّتی فرمادیتےاورہم ساری زندگییانبی یانبی،یارسولَاللہ،یاحبیبَ اللہکہتے تب بھی اُس ایک باراُمّتی کہنے کا حق ادا نہیں  ہو سکتا۔(عاشقِ اکبر، ص ۵۳)

          اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت،مولانا شاہ احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنےنعتیہ دِیوان’’حدائقِ بخشش‘‘ میں لکھتےہیں:

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے                      آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

وُسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو                      جُرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے

آنکھ کھولو غمزد و دیکھو وہ گریاں آئے ہیں                       لوحِ دل سے نقشِ غم کو اب مٹاتے جائیں گے

(حدائق بخشش،ص۱۵۵،۱۵۶)

سُنّتوں پر عمل کا طریقہ

                             سُبْحٰنَ اللہ!آقائے نامدار،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت سے الفت و محبت کا انداز بھی کتنا پیارا ہےکہ دنیا میں تو اُمّت کو یاد فرماتے ہی رہے،دنیا میں تو اُمّت پر احسانات فرماتے رہے،دنیا میں تو اُمّت کےلئے آسانیوں کی راہیں ہموار کرواتے رہے،دنیا میں تو اُمّت کی بگڑی بناتے رہے مگر قربان جائیے!بروزِ قیامت بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی اُمّت کو یاد فرمائیں گےاور اُمّتیوں کی مدد بھی فرمائیں گے،بِلا شبہ یہ اُمّت پر حضورِ انور،شافِعِ محشر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اتنا بڑا احسان ہے کہ اگر ایک تو کیا کروڑوں زندگیاں بھی مل جائیں تب بھی اس احسان کا بدلہ نہ چکایا جاسکے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ