Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

کاجی اس وقت آرام کی طرف جھکتاہے ، بادشاہ اپنے گرم بستروں  ، نرم تکیوں  میں  مست خواب ناز(آرام میں مشغول)ہے اورجو محتاج بے نوا(بے سہارا) ہے اس کے بھی پاؤں دوگز کی کملی(چادر) میں  دراز،ایسے سہانے وقت،ٹھنڈے زمانہ میں،وہ معصوم،بے گناہ،پاک داماں(پاک دامن) ،عِصمت پناہ(جس کی پناہ میں پاکدامنی ہو)اپنی راحت وآسائش کو چھوڑ،خواب وآرام سے منہ موڑ،جبینِ نیاز(پیشانیِ اقدس کو)آستانَۂ عزت پر(بارگاہِ الٰہی میں)رکھے(ہوئے)ہے کہ الٰہی!میری اُمّت سیاہ کارہے، درگزرفرما،اوران کے تمام جسموں کو آتشِ دوزخ(دوزخ کی آگ)سے بچا۔( فتاویٰ رضویہ، ۳۰/۷۱۶ -۷۱۷ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی  دورہ “

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!مُصْطَفٰے جانِ رحمت،شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحَبَّت و اُلفت کو دل میں اُجاگر کرنے اور عشقِ رسول کا جام پینےکے لئےعاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اورذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں آگےبڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 8مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام  ’’مد نی دورہ‘‘بھی ہے،جس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 72 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔نیکی کی دعوت دینا تو ایسااہم فریضہ ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خودسَیِّدُالانبیا،محبوب خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواسی مقصد کیلئے دُنیا میں بھیجا گیا ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی