Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Mahubat

اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی اُمّت کو یاد فرمارہے ہوں گے،آئیے! اس ضمن میں دو واقعات سنئے اور اپنا ایمان تازہ کیجئے،چنانچہ

(1)تا قِیامت’’اُمّتی اُمّتی‘‘فرمائیں گے

حضرت سیِّدُنا قُثَمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ شخص تھےجوآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوقبرِانورمیں اُتارنے کےبعدسب سےآخِرمیں باہَرآئےتھے،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ  کا بیان ہےکہ میں ہی آخِری شخص ہوں جس نےحُضُورِانورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکارُوئےمُنوَّر،قبراَطہرمیں دیکھاتھا،میں نے دیکھاکہ سلطانِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمقَبرِانورمیں اپنےلبہائےمُبارَکہ کوجُنبِش فرمارہےتھے(یعنی مُبارَک ہونٹ ہل رہے تھے)میں نےاپنےکانوں کوپیارےآقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےدَہَن(یعنی منہ) مُبارَک کےقریب کیا، میں نےسناکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتےتھے:’’ربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی‘‘(یعنی پروردِگار!میری اُمّت میری اُمّت)۔(مَدارجُ النُّبُوۃ،۲/۴۴۲)اورفرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:جب میری وفات ہوجائےگی تواپنی قَبرمیں ہمیشہ پکارتارہوں گا:یاربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی یعنی اے پروردگار!میری اُمّت میری اُمّت۔یہاں تک کہ دوسراصُور پھونکا جائے۔(کنزالعمال،کتاب القیامۃ، ۷/۱۷۸،حدیث:۳۹۱۰۸ )میرے آقااعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  اپنےلئےخیرات طلب کرتےہوئےبارگاہِ رسالت میں عرض کرتےہیں:

جنہیں  مَرقَد میں تا حشر اُمَّتی کہہ کرپکارو گے          ہمیں  بھی یاد کر لو اُن میں صدقہ اپنی رحمت کا

(حدائقِ بخشش،ص۳۹)

(2)مُحدِّثِ اعظم پاکستان نے فرمایا

       مُحدِّثِ اعظم پاکستان حضرت علّامہ مولاناسردار احمدرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرمایاکرتےتھےکہ حُضُورِ پاک