Book Name:Badshogooni Haram Hai

کے واسطے قرآن کریم وحدیث شریف سے چند مختصر و بیشمارنافِع(فائدہ دینے والی)دعائیں لکھتا ہوں انہیں ایک ایک بار خواہ زائد (یعنی ایک سے زیادہ مرتبہ) آپ اور آپ کے گھر والے پڑھ لیں۔ اگر دل پُختہ ہوجائے اور وہ وہم جاتا رہے تو بہتر ورنہ جب وہ وَسْوَسہ پیدا ہوایک ایک دفعہ پڑھ لیجئے اور یقین کیجئے کہ اللہ  ورسول کے وعدے سچے ہیں اور شیطان مَلْعُون کا ڈرانا جُھوٹا۔ چند بار میںبِعَوْنِہٖ تَعَالٰی(یعنی اللہپاک کی مدد سے) وہ وَہْم بالکل زائل (یعنی ختم) ہو جائے گا اور اَصلاً (بالکل) کبھی کسی طرح اس سے کوئی نقصان نہ پہنچےگا۔وہ دعائیں یہ ہیں:’’ لَّنْ یُّصِیْبَنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَاۚ-هُوَ مَوْلٰىنَاۚ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ(۵۱) ۱۰، التوبۃ:۵۱)تَرْجَمَۂ کنز العرفان:تم فرماؤ: ہمیں وہی پہنچے گا جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا، وہ ہمارا مددگار ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔’’حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ(۱۷۳)۴،آل عمران: ۱۷۳) تَرْجَمَۂ کنز العرفان:ہمیں  اللہ کافی ہے اورکیا ہی اچھا کارساز ہے۔’’اَللّٰھُمَّ لَا یَاْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْھَبُ بَالسَّیِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ یعنی الٰہی!اچھی باتیں تیرے سوا کوئی نہیں لاتا اور بُری باتیں تیرے سوا کوئی دُورنہیں کرتااور کوئی زور طاقت نہیں مگرتیری طرف سے۔’’اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ یعنی اے اللہ پاک!تیری فال فال ہے اور تیری ہی خیر خیر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘(باطنی بیماریوں کی معلومات،ص289 بتغیر قلیل)

 (6)… بد شُگُونی کا چھٹا سبَب نیک شُگُون اختیار نہ کرنا یا نیک شُگُون اختیار کرنے میں توجہ نہ دینااور اس کی بنیادی معلومات کا نہ ہونابھی ہے۔برا شُگُون لے کر اس پر عمل کرنے سے چونکہ شریعت منع فرماتی ہے اور نیک شُگُون لینا شرعاً مستحب ہے۔ تو برے شُگُون سے بچنے کیلئے نیک شُگُون لینے کی عادت بنائی جائے۔ مگر  بدقسمتی سے نیک شُگُون کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے سبب بہت سے وہ طریقے جن سے فال لیاجاتا ہے ناجائز ہونے کےباوجود لوگ انہیں جائز سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ قرآن مجید کا کوئی بھی صفحہ کھول