Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

علی ان من خصال الایمان…الخ،  حدیث:  ۴۵،  ص۴۷)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی مبارک زندگیاں اسلامی سانچے میں ڈھلی ہوئی ہوتی ہیں،  یہی وجہ ہے کہ یہ حضرات اپنے پڑوسیوں کی خبر گیری کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے ہیں۔ آئیے! بطور ترغیب ایک ایمان افروز حکایت ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اورپڑوسیوں کے حقوق

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”بہتر کون؟ “کے صفحہ نمبر62 پر ہے کہ حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے پڑوسیوں کا بہت خیال رکھا کرتے ،  ان کی خبر گیری فرماتے،  اگر کسی پڑوسی کا انتقال ہوجاتاتو اس کے جنازے کے ساتھ ضرور تشریف لے جاتے ،   اس کی تدفین کے بعد جب لوگ واپس ہوجاتے توآپ تنہا اس کی قبر کے پاس تشریف فرما ہوکر اس کے حق میں مغفرت ونجات کی دعا فرماتے نیز اس کے اَہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے اور انہیں تسلّی دیا کرتے ۔ (بہتر کون،  ص۶۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

احکام کے حوالے سے اسلامی ضابطۂ حیات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معاشرے کو فتنہ و فساد اور خون ریزی سے بچانے کے لئے اسلامی نظام کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسلامی احکام برادریوں کے اعتبار سے نہیں بدلتے اور نہ ہی کسی کے رتبے اور مقام کی وجہ سے ان میں تبدیلی ہوتی ہے بلکہ امیر و غریب،  گورے کالے،  عربی عَجمی سب کے لئے اسلام کے احکام برابر(Equal) ہیں جس کا اندازہ اس روایت سے لگائیے،  چنانچہ

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: قریش ایک مخزومی عورت کے بارے میں بہت ہی پریشان تھے جس نے چوری کی تھی،   لوگ کہنے لگے کہ اس بارے میں رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ