Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

دی،  اس غیرمسلم نے جب وہ وی،  سی،   ڈی دیکھی تو بین الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے مناظراور دیدارِامیراہلسنت کی برکت سے وہ اس قدر متأثر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ (کرسچن مسلمان ہوگیا،  ص۸،  ۷ملخصاً)ہندکے ایک اسلامی بھائی جو پہلے کفر کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہے تھے،  ایک دن کسی نے انہیں امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کارسالہ ” احترامِ مسلم“ تحفے میں دیا،  انہوں نے پڑھاتو اسلام کی محبت دل میں گھر کرگئی،    پھر کچھ دن بعدمدنی قافلے والےعاشقانِ رسول نے بھی ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلام کی دعوت دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے ”احترامِ مسلم“ کے مطالعےاور عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ بھی کلمہ پڑھ کر اسلام کی دولت سے مالا مال گئے۔  (تعارفِ امیر اہلسنت،  ص۲۴،  ۲۵ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

معاشرتی اعتبار سے اسلامی رہنمائی کے روشن پہلو

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معاشرے میں رہنے والوں میں سے انسان کا سب سے زیادہ جن سے واسطہ پڑتا ہے وہ اس کے پڑوسی(Neighbours) ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاسلام کا انسانیت پریہ بہت بڑا فضل و احسان ہے کہ اس نے پڑوسیوں کے ساتھ بھی  اچھاسلوک بجالانے کا حکم فرماکر اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کی عزّت و ناموس کا محافظ بنادیا۔  

آئیے! فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی روشنی میں ہم سنتے ہیں کہ اسلام نے پڑوسیوں کے متعلق ہمیں کیا رہنمائی عطا فرمائی ہے اور ہم پر ان کے حقوق کی بجاآوری کس قدر لازم و ضروری ہے چنانچہ

ارشاد فرمایا: کیاتم جانتے ہو کہ پڑوسی کا کیا حق ہے؟ یہ کہ جب وہ تم سے مدد مانگے اس کی مدد