Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

(بہارِ شریعت،  ۳ / ۴۲۸،  دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار،  ۹ / ۵۹۸) ،  ٭لوہے کی اَنگوٹھی جَہنَّمیوں کا زیور ہے۔  (ترمذی،   ۳ /  ۳۰۵،  حدیث: ۱۷۹۲) ٭مَرْد کیلئے وہی اَنگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی اَنگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرْف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں(ایک سے زِیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو،   مَرد کے لیے ناجا ئز ہے (رَدُّالْمُحتار،  ۹ / ۵۹۷) ٭بِغیر نگینے کی اَنگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ اَنگوٹھی نہیں چَھلّا ہے،  ٭ اگرکسی اِسلامی بھائی نے دھات کاکَڑایادھات کاچَھلّا،  ناجائزاَنگوٹھی،  یادھات کی زنجیر(Chain)پہنی ہوئی ہے تواَبھی اَبھی اُتار کر تَوْبَہ کر لیجئے اور آئندہ نہ پہننے کاعہد کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات)،   120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب،  امیرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے دو رسائل” 163مدنی پھول“اور”101 مدنی پھولھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔  سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئندہ ہفتہ واراِجتماع میں ہم”تبّرکات کی برکات“ کے بارے میں سُنیں گے۔ جس میں ہم تبرکات اور اس کے ثبوت میں دو(2)قرآنی واقعات سنیں گے،   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ،  نبیِّ اکرم،  رسولِ محتشم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مقدس تبرکات کی کیسی تعظیم کیا کرتے تھے،  اس تعلق سے کچھ واقعات بھی بیان ہوں گے۔ تبرکات کی تعظیم  کےفوائد اور تبرکات کی بے ادبی کے نقصانات کو بھی بیان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مدنی تربیت کے مدنی پھولوں کی مدنی مہک سے دل و دِماغ کو معطر کریں گے۔ آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،  نہ صرف خود آنے کی بلکہ