Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

89043(نواسی ہزار تینتالیس)ہے،  مدرسۃ المدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاً مساجد،  دفاتر،  مارکیٹ،  دکان)اور مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! مدرسۃ المدینہ بالغان کے کم وبیش63منٹ کے  جدول میں کتاب”نماز کے احکام“سے نماز،  غسل،  وضو،  نمازِ جنازہ،   سُنّتیں سکھانا،  ”مدنی درس “دینا،  ”فرض علوم“پر مشتمل بیانات سُننا،  ” دُعا“ یادکروانا اورآخر میں مدنی انعامات کے رِسالے سے” فکرِ مدینہ“ کرنا کروانا بھی شامل ہے۔

آئیے! نیت کرتے ہیں کہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کریں گےاور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں گے۔ ہاتھوں کو بلند کرکےزور سے کہئے: اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

معاشی لحاظ سے اسلامی رہنمائی کے روشن پہلو

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تجارت ایک مقدَّس پیشہ ہے اورانبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی پیاری پیاری سُنّت بھی،  جس میں بہت برکتیں رکھی گئی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تجارتی معاملات کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے لئے اسلام میں ہمارے لئے واضح احکامات موجود ہیں،  لہٰذا اگر تجارت سے وابستہ افرادان حکامات کو سیکھ کر ان کی روشنی میں فریْضۂ تجارت سرانجام دیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ انہیں دنیا و آخرت کی بہت سی بھلائیاں اور برکتیں نصیب ہوں گی۔ آئیے! اس تعلق سے2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے،  چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا: بے شک گناہوں میں سے کچھ گناہ ایسے ہیں،   جنہیں رزق کی طلب کاارادہ ہی مٹاسکتا ہے۔  (معجم اوسط،  من اسمہ احمد،  حدیث۱۰۲،  ۱ / ۴۲ملتقطاً)