Book Name:Maqam e Sahaba o Ahle Bait

سے بچتے رہیں اوران کی تعظیم و توقیر بجالاتے رہیں۔   اے کاش!دعائے مُصْطَفٰے میں سےہمیں بھی حصہ نصیب ہوجائے اور اللہ  پاک ان سے محبت کرنے کی برکت سے ہمیں بھی مغفرت یافتہ لوگوں میں شامل فرمالے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صحابۂ کرام بے مثل ہیں

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!جس طرح کسی مُسلمان کی بڑی سے بڑی نیکی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی چھوٹی  سی نیکی کے برابر نہیں ہو سکتی،    اسی طرح کوئی کتنا ہی بڑا ولی ،    غوث اور قُطُب بن جائے اور اس کی ذات سےبکثرت  کرامات کا صُدُور بھی ہوتا رہے،    لیکن پھر بھی وہ کسی ادنیٰ صحابی کے مَقام کونہیں پہنچ سکتا۔    شَیخُ الْحدیث حضرت علامہ مُفْتی عبدُالمصطفٰے اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:تمام عُلَماءِ اُمَّت واکابِرِاُمَّت کا اِس مَسْئَلَہ پر اِتِّفَاق ہے کہ صَحابۂ  کِرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم”اَفْضَلُ الاَولیاء“ ہیں یعنی قِیامت تک کے تمام اَوْلیاء اگرچہ وہ دَرَجۂ وِلایت کی بُلند تَرین منزل پر فائز ہوجائیں،    مگر ہرگز ہرگز کبھی بھی وہ کسی صحابی کے کمالاتِ ولایت تک نہیں پَہُنْچ سکتے۔   خُداوَندِ قُدُّوس نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شَمْعِ نُبُوَّت کے پروانوں کو مَرتبۂ ولایت کا وہ بُلند وبالامَقام عطافرمایا ہے اوراُن مُقَدَّس ہستیوں کو ایسی ایسی عظیمُ الشَّان کرامتوں سے سَرفراز فرمایا ہے کہ دوسرے تمام اَوْلیاء کے لیے اِس مِعْراجِ کمال کا تَصوُّر بھی نہیں کیا جاسکتا۔   اِس میں شک نہیں کہ حضراتِ صَحابَۂ کِرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے اِس قدَر زِیادہ کرامتوں کا صُدور نہیں ہوا،   جس قدَر کہ دوسرے اَوْلیائے کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے کرامتیں مَنْقول ہیں،    لیکن واضح رہے کہ کَثْرتِ کرامت افضلیتِ وِلایت کی دلیل نہیں،    کیونکہ وِلایت دَرحقیقت قُرْبِ الٰہی کا نام ہے ۔    قُرْبِ الٰہی جس کو جس قَدَر زیادہ حاصل ہوگا ،   اُسی قدَر اس کی ولایت کا درَجہ بُلند سے بُلند تَرہوگا۔    صَحابۂ کِرام رَضِیَ